27 اکتوبر 2011 - 20:30

ریاض ... شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے مملکت کے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم شہزادہ نائف بن عبد العزیز کو ولی عہد سعودی عرب متعین کر دیا ہے ،اس بات کا اعلان دیوان شاہی سے جاری ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔

ابنا:  شہزادہ نائف بن عبد العزیز حال ہی میں انتقال کرنے والے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبد العزیزکے بعد ولی عہد بنائے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے نئے ولی عہد نائف بن عبد العزیز آل سعود 1933میں پیدا ہوئے ،وہ سعودی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے بھائی اورشاہی خاندان کے بااثر شہزادوں میں سے ایک ہیں۔شہزادہ نائف 1953میں ریاض کے گورنربنے ،شاہ فیصل نے 1970میں شہزادہ نایف کونائب وزیر داخلہ مقرر کیا، 1974 میں انہیں وزیر داخلہ بنا دیا گیا، جبکہ مارچ 2009میں شہزادہ نائف نے نائب وزیراعظم کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی تھیں ،شہزادہ نائف شاہ عبداللہ اور شہزادہ سلطان کی غیر موجودگی میں کئی بار کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت بھی کرچکے ہیں، اس کے علاوہ شہزادہ نائف سعودی کمیٹی برائے القدس انتفادہ کے سپروائزر جنرل بھی ہیں۔ وہ سپریم کونسل برائے اطلاعات اور حج کے سربراہ بھی ہیں۔

...........

/169